کراچی: عائشہ منزل کے پُل پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

Published 17 Jun, 2022 11:31pm
By

شہرِ قائد کے علاقے عائشہ منزل کے پُل پر موٹر سائیکل کو ڈمپر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مشتعل افراد کی جانب سے ڈمپر کو نذر آتش کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ جمال اور 22 سالہ اسرار کے نام ہوئی ہے۔

دوسری طرف نارتھ کراچی ٹاؤن میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، متاثرہ شخص کی شناخت 25 سالہ عمران کے نام سے ہوئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.