سعودی خاتون کا پہلی مرتبہ کے ٹو سر کرنے کے لئے پاکستان کا دورہ

Published 16 Jun, 2022 12:08am
By

نامور سعودی خاتون کوہ پیما پہلی مرتبہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کے لئے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر سمیت دیگر افسران نے سعودی خاتون کوہ پیما کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پاکستان کی سیاحت مزید فروغ پائے گی۔

اس سے قبل ںیلی اٹار دنیا کہ بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو بھی سر کی چکی ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں نیلی اٹار نے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور سمیت دیگر سفارتی افسران سے ملاقات کی اور بتایا کہ ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ وہ پاکستان جاکر کے ٹو کو سر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے وہ 17 جون سے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں جہاں وہ کے ٹو کو سر کرنے کی مہم کے علاوہ دیگر علاقوں کا بھی سفر کریں گی۔

اس حوالے سے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے سعودی خاتون کوہ پیما کا یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب سیاحت کے ویزے کو آسان بناتے ہوئے ایک دن میں ویزہ جاری کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحت کو فروغ ملے۔

سفیر پاکستان سمیت دیگر افسران نے سعودی خاتون کوہ پیما کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.