زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہونگے: عمران خان

Updated 13 Jun, 2022 07:32pm
By

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کیلئےاقدامات کرناہونگے، زراعت پرتوجہ نہ دی توملک کی سیکیورٹی خطرےمیں ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ زراعت کےساتھ فوڈ سیکیورٹی ہے، فوڈ سیکیورٹی نہ ہوتومسائل بڑھ جاتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کےحل کیلئےہمیں کسانوں پرتوجہ دیناہوگی،ہمارےدورمیں یوریاکھاد کی بوری بہت سستی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ یوریا مہنگی ہونےکی وجہ سےزراعت پراثرپڑےگا، ہمارےدورمیں کپاس کی ریکارڈ پیداوارہوئی، چاول،گنااوردالوں کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈؑحکومت میں ہرچیزمہنگی ہوگئی ہے، امریکا نے ہم پر حکومت مسلط کی ہے، موجودہ حکومت ملک کی بہتری کیلئےنہیں لائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے 2ماہ میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، یہ لوگ عوام کیلئے حکومت میں نہیں آئے، یہ لوگ جن کےغلام ہیں ان کا ایجنڈا لائے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.