وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

Published 09 Jun, 2022 12:58pm
By

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو جرمن وزیر خارجہ کے مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد بلاول بھٹو نے اپنا ٹیسٹ کروایا۔

وزیر خارجہ بھٹو کا ایک اور کورونا ٹیسٹ بھی ہوگا،اس کے دوسرے ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد وہ پھر اپنی ذاتی مصروفیات کو جاری رکھنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری مسلسل قرنطینہ میں ہیں، وہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.