جرمن وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

Updated 07 Jun, 2022 02:32pm
By

اسلام آباد: جرمن وزیرخارجہ اینالینا بیرناک دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔

آج نیوز کے مطابق اینالینا بیرناک جرمنی کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ہیں، جو اپنے پاکستان دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گی۔

تاہم جرمن وزیرخارجہ پاکستانی قیادت سےملاقاتیں کریں گی جبکہ دوطرفہ تعلقات سمیت یورپین یونین سے تجارت اور دیگرامورپربات ہوگی۔

خیال رہے کہ اینالینا بیرناک وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر دوروزہ دورے پرپاکستان پہنچی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.