پاکستان سمیت کون سے ممالک کے حج زائرین ‘روڈ ٹو مکہ’ منصوبے سے استفادہ حاصل کرسکیں گے؟

Published 04 Jun, 2022 10:37pm
By

منصوبے روڈ ٹو مکہ کے تحت رواں برس پاکستان سمیت پانچ ممالک کے زائرین فاہدہ اُٹھا سکیں گے۔

خلیجی ملک کی جانب سے عازمین حج کے لئے جاری کیے گئے روٹ ٹومکہ منصوبے کا یہ چوتھا سال ہوگا جس کے ذریعے بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو ان کے ملکوں میں ہی امیگریشن کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس سال پانچ ممالک بشمول پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش کےعازمین حج کو روٹ ٹومکہ منصوبے کے تحت مملکت لایا جائے گا، عازمین کا امیگریشن ان کے ملکوں میں ہی کرلیا جاتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.