Aaj News

پنجگور کے سرحدی مقام پر بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

سرحدی علاقے پروم میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا
Published 03 Jun, 2022 05:17pm

بلوچستان کے علاقے پنجگور کے سرحدی مقام پر بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہوگئے۔

پنجگور کے سرحدی علاقے پروم میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر ایک گاڑی تباہ ہو گئی جس میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق انتظامیہ تحقیقات کر رہی ہیں کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنڑول بم کے زریعے کیا گیا یا بارودی سرنگ دھماکہ تھا تاہم لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت راؤ عمر، آمین، افزین عباس، ثقلین اور امین انجم کے ناموں سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں شہناز اقبال، سعید انور اور محمد اعجاز شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Balochistan

Blast