طارق جمیل اور ذاکر نائیک کے اندازِ میں بات کرنے والا نوجوان

Published 02 Jun, 2022 03:48pm
By

کراچی: معروف مذہبی اسکالرز طارق جمیل اور ذاکر نائیک کی آواز میں گفتگو کرنے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مذکورہ مذہبی اسکالرزکے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں مگر کراچی میں ایک نوجوان نے مولانا طارق جمیل اور پھرذاکر نائیک کی آواز میں یوٹیوبر سے بات کی۔

تاہم ویڈیو میں میں نوجوان کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دونوں شخصیات کا اندازِ گفتگو اپناتے ہوئے ان کی طرح آواز بھی نکالتا ہے۔

نوجوان کے اسی انداز کی وجہ سے کلپ وائرل ہوگیا، جس میں اسے دونوں کے انداز کو نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ نوجوان نے پہلے مولانا طارق جمیل کا انداز اپنایا پھر میزبان کی فرمائش پر ذاکر نائیک کے انداز میں گفتگو کرکے دکھائی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.