Aaj News

عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں: وزیراعظم

عمران نیازی ملک کیخلاف دھمکیاں دے رہا ہے، ان کا تازہ انٹرویو نااہلی کے ثبوت کے طور پر کافی ہے، شہباز شریف
Published 02 Jun, 2022 11:23am

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک کیخلاف دھمکیاں دے رہا ہے، ان کا تازہ انٹرویو نااہلی کے ثبوت کے طور پر کافی ہے، عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کررہا ہوں اورعمران نیازی ملک کیخلاف دھمکیاں دے رہا ہے، اگر کسی کو ثبوت کی ضرورت تھی کہ نیازی عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں تو ان کا تازہ ترین انٹرویو کافی ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔

Islamabad

imran khan

Twitter

social media

Reaction

statment

PM Shehbaz Sharif