کراچی میں بھوتوں کے ساتھ کھانا کھانے کیلئے کیفے قائم

Updated 30 May, 2022 07:29pm
By

کراچی: بھوتوں کے ساتھ کھانا کھانے کا تجربہ کرنے کیلئے منفرد کیفے قائم کردیا گیا۔

آج نیوزکے مطابق ریستوراں میں مہمان نہ صرف جِن بھوتوں سے اپنا ڈر بھگا سکتے ہیں بلکہ ان کی موجودگی میں مزیدارکھانوں سے لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں۔

اسی اثنا میں ریستوران کےعملے میں سے ایک فرد نے آج نیوز کو بتایا کہ ریستوراں محمد علی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ہے جبکہ اس کے عملے کو مشہور فلموں کے کرداروں کو نبھانے کی تربیت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر15 منٹ بعد ایک الارم بجتا ہے جس کے بعد جعلی دھواں اور ہارر میوزک ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کردار لوگوں کو کھانے کے وقت ڈرانے کیلئےے 10 منٹ کا ہارر شو کرتے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.