حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کرکےعوام کی مشکلات کم کی ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

Published 29 May, 2022 07:25pm
By

لاہور: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کرکےعوام کی مشکلات کم کی ہیں، چینی،گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئےاقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایازصادق اور خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام نےعمران نیازی کے انتشار مارچ کا دھڑن تختہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک میں عمران نیازی اپنے لیے این آراو کی بھیک مانگتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک نے سازش کا پردہ چاک کردیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.