کراچی: فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ کی9گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

Updated 28 May, 2022 09:57am
By

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

آج نیوز کے مطابق فائربریگیڈ کی 9 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منزل پرلگی ،آگ فیکٹری کی بالائی منزل پرہونےکےباعث اسنارکل بھی استعمال کیاگیا۔

فیکٹری انتظامیہ کےمطابق آگ لگنےکےوقت فیکٹری میں ملازمین موجودنہیں تھے۔

فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیئے مزید گاڑیاں بھی روانہ کی جارہی ہیں۔

پولیس کےمطابق واقعہ کےنتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.