آرمی چیف کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ
فون پر گفتگو کے دوران پاکستان کے آرمی چیف کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی صحت کے بارے میں یقین دہانی کرائی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق فون پر گفتگو کے دوران پاکستان کے آرمی چیف کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی صحت کے بارے میں یقین دہانی کرائی گئی۔
ولی عہد نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا ان کے مخلصانہ جذبات پر شکریہ ادا کیا۔
فون کال کے دوران فوج کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.
Saudi Arabia
Pakistan
Most Popular












Comments are closed on this story.