Aaj News

کراچی میں ایک اور لڑکی پُر اسرار طور پر لا پتہ ہوگئی

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کے گم ہونے پر پولیس کو فوری اطلاع دی، ایک ہفتے تک بیٹی کو تلاش کرنے اور تھانوں کے چکر لگاتے رہے لیکن 6 روز بعد مقمدہ درج ہوا۔
Published 13 May, 2022 07:13pm

کراچی میں لڑکی کے لا پتہ ہونے کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 مئی کو کلفٹن سے پُر اسرار طور پر لاپتا ہونے والی 21 سالہ ریحانہ اہلِ خانہ کے ہمراہ گومنے گئی اور پلے ایریا سے اچانک لا پتا ہو گئی۔

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کے گم ہونے پر پولیس کو فوری اطلاع دی، ایک ہفتے تک بیٹی کو تلاش کرنے اور تھانوں کے چکر لگاتے رہے لیکن 6 روز بعد مقمدہ درج ہوا۔

اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ پولیس کا کہنا ہےگھر والوں کو کسی پر شک نہیں ہے اس لئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی سے پہلے تین لڑکیاں لا پتہ ہوچکی ہیں جن کے بعد میں نکاح نامہ منظر عام پر آگئے تھے۔

karachi

missing person