پیپلزپارٹی کا 15 مئی کو کراچی میں جلسہ عام کرنے کا اعلان

Published 07 May, 2022 01:29pm
By

پاکستان پیپلزپارٹی کا 15 مئی کو کراچی میں جلسہ عام کرنے کا اعلان، بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

سعید غنی نے حکومت کے خاتمے کیلئے امریکی سازش کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا خط کے آڑ میں عمران خان نااہلی و کرپشن کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ویڈیو آئے یا نہ آئے عمران خان کی حرکتیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، عمران خان ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.