Aaj News

شاہ رخ خان نے کہاں ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا؟

ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی اور ماہدے کی معلومات بھی شیئر کیں۔
Updated 01 May, 2022 04:11pm

بھارت کے مقبول اداکار شاہ رخ خان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مقبول اداکار انڈٰین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے امریکا میں رہنے والے کرکٹ مداحوں کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ اسٹیڈیم کا رقبہ 15 ایکڑ زمین پر مشتمل ہوگا، جس میں 10 ہزار شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی اور ماہدے کی معلومات بھی شیئر کیں۔

IPL

Shahrukh Khan