Aaj News

بہاولپور میں نامعلوم افراد کی مسافر وین پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

مقامی پولیس کے مطابق نا معلوم افراد نے بہاولپور کے ابکری روڈ پر مسافر وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
Published 30 Apr, 2022 09:33pm

بہاولپور:ابکری روڈپرنامعلوم افراد کی مسافر وین پرفائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق نا معلوم افراد نے بہاولپور کے ابکری روڈ پر مسافر وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ارشاد گھلو نامی شخص کو جیل سےرہائی پر گھر لایا جا رہا تھا تاہم مخالفین ان پر راستےمیں اندھا دھند فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

punjab

Bhawalpur

shooting