Aaj News

ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مصدق ملک نے وفاقی وزیر کے عہدے...
Published 28 Apr, 2022 01:33pm

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مصدق ملک نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

مصدق ملک کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر عارف علوی نے ان سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سینیٹر مصدق ملک کو پیٹرولیم کی وزارت دی جائے گی۔

واضح رہےکہ سینیٹر مصدق ملک اس سے قبل بھی (ن)لیگ کے سابق دور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔

Islamabad

takes oath