Aaj News

مدینہ منورہ میں بس حادثے کا شکار، 8 افراد جاں بحق

سعودی حکام نے ابھی تک متاثرین کی فہرست اور ان کی شناخت جاری نہیں کی ہے۔
Updated 24 Apr, 2022 03:05pm

سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب بس حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق المدینہ المنورہ میں ہلال احمر اتھارٹی کی برانچ کے ڈائریکٹر جنرل احمد الزہرانی نے بتایا کہ علاقے میں ہلال احمر کے آپریشنز روم (997) کو جمعہ کی صبح 06:14 پر ایک اطلاع موصول ہوئی تھی۔

موصول ہونے والی اطلاع میں کہا گیا تھا کہ امیگریشن پر جانے والی ایک بس الٹ گئی۔

دریں اثنا فوری طور پر حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کی طبی امداد کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی تھی۔

واضح رہے حادثےمیں13افرادزخمی،3 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 10زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔

تاہم مسافر بس میں51مصری اورسوڈانی باشندے سوارتھے۔

Saudi Arabia

Makkah