Aaj News

کارگو طیارہ حادثے کا شکار، 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہپوگیا

سان جوز ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد بوئنگ کارگو طیارے نے 25 منٹ بعد فنی خرابی کی اطلاع دی۔
Published 08 Apr, 2022 01:33pm

امریکا کے وسطی حصے کے ملک کوسٹا ریکا میں کارگو طیارہ اڑان بھرنے کے بعد ہی ہنگامی لینڈنگ کے دوران 2 ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ سان جوز ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد بوئنگ کارگو طیارے نے 25 منٹ بعد فنی خرابی کی اطلاع دی۔

تاہم طیارے نے ائیرپورٹ پرواپس لینڈنگ کرنے کی کوشش کی، جس دوران وہ دوحصوں میں تقسیم ہوگیا۔

دریں اثنا ائیرپورٹ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں موجودٓ عملے کوبحفاظت نکال کرطیارے کوآگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیا۔

واضح رہے کہ طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو منظر ؑام پر آگئی جس میں طیارے کو دوحصوں میں ٹوٹتے اورگہرا دھواں نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

USA

Plane Crash