اپوزیشن اراکین کو اسلام آباد میں موجود رہنےکی ہدایت

Published 07 Apr, 2022 06:03pm
By

اسلام آباد: اپوزیشن اراکین کو دارالحکومت کی حدود میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اَف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے سے متعلق رولنگ پر از خود نوٹس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آج شب ساڑھے 7 بجے سنانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن چیمبر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈروں سے رابطے کرتے ہوئے اراکین کو اسلام آباد میں رہنے اور شہر سے باہر جانے والے ممبران کو بھی فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.