عوام کو ملکی خود مختاری اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا،وزیراعظم

Updated 06 Apr, 2022 03:57pm
By

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو ملکی خود مختاری اورجمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام ہمیشہ ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کے مضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ غیرملکی طاقت نے حملہ میر جعفروں اور میر صادقوں کی مدد سے کیا، عوام کو ملکی خود مختاری اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا، عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.