منحرف اراکین کا ووٹ کسی کے حق میں قبول نہیں کریں گے: فیاض الحسن چوہان

Published 05 Apr, 2022 04:29pm
By

رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مجھے تین دفعہ پارٹی نے وزارت سے اتارا گیا لیکن میں نے ایک لفظ نہیں بولا، علیم خان اور چودھری سرور بھی اگر صرف اپنا دکھ بیان کرتے تو میں ان کے ساتھ ہوتا۔

لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو ترین اور علیم گروپ میں شمولیت کیلئے گورنر ہاؤس سے کالز گئیں، چار سال گورنر ہاؤس میں سرور فاؤنڈیشن کیلئے اربوں کی ڈونیشن اکٹھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان کو نیب کا پہلا نوٹس 11 جنوری 2018 کو ن لیگ کی حکومت نے نے دلوایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین کا ووٹ کسی کے حق میں قبول نہیں کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.