Aaj News

تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں عدم اعتماد کی تحریک شامل ہے تاہم اجازت ملنے کے بعد ہی اس تحریک کو آج ہی ایوان میں پیش کر دیا جائے گا۔
Published 28 Mar, 2022 10:36am

وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کا اجلاس آج سہ پہر شام 4 بجے ہونے جارہا ہے۔

میڈیا کے رپوٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں عدم اعتماد کی تحریک شامل ہے تاہم اجازت ملنے کے بعد ہی اس تحریک کو آج ایوان میں پیش کر دیا جائے گا۔

مزید براں عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کے 152 ارکان کے دستخط ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں کے 162 ارکان ہیں۔

تاہم جمعے کو ہونے والے اجلاس میں 3 ارکان غیرحاضر تھے۔

اس کے علاوہ 25 مارچ کو اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس مرحوم اراکین کے لیے دعائے مغفرت کے بعد پیر 28 مارچ تک ملتوی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 25 مارچ کو ملتوی ہونے والے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل تھی۔

opposition

imran khan

National Assembly

Vote of No Confidence