Aaj News

اداکارہ حنا خواجہ نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ اللّٰہ نہ کرے بقول آپ کے کہ پاکستانی طیارہ کبھی بھی اُس پُرانے پاکستان میں اُترے جیسا پاکستان آپ اور آپ کی اتحادی جماعتوں نے بنایا تھا۔
Published 27 Mar, 2022 04:38pm

معروف پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ بیات کی جانب سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صاحبہ نے مجھے ایسا کہنے پر مجبور کردیا۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے کبھی کسی شخصیت کے لیے سخت الفاظ استعمال نہیں کیے اور نہ کبھی ایسا چاہا لیکن مریم نواز صاحبہ نے مجھے ایسا کہنا ہے کہنے پر مجبور کردیا ہے کہ آپ کے منہ میں خاک!

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ اللّٰہ نہ کرے بقول آپ کے کہ پاکستانی طیارہ کبھی بھی اُس پُرانے پاکستان میں اُترے جیسا پاکستان آپ اور آپ کی اتحادی جماعتوں نے بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ! ہمارے ملک کو دشمنوں سے محفوظ رکھے، ہماری پاک فوج کی حفاظت کرے اور ان حکمرانوں کی بھی حفاظت کرے جو محب وطن ہیں، اللّٰہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

حنا خواجہ بیات نے مزید کہا کہ یہ پاکستانی کی اپنے وطن کے لیے دل سے دُعا ہے۔

Maryam Nawaz

imran khan

punjab