ترین گروپ کا حکومتی سرگرمیوں کو بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

Updated 25 Mar, 2022 09:44pm
By

لاہور: ترین گروپ نے اپنی مشاورتی بیٹھک میں حکومتی سرگرمیوں کو بائیکاٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترین گروپ نے اسلام آباد کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مشاورتی بیٹھک میں صوبائی وزیر پنجاب مراد راس اور دیگرحکومتی شخصیات کے رابطوں پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کا کہنا ہے کہ ہمارے معاملات کو حل کرنا صوبائی وزراء کے بس کی بات نہیں، ہمیں وفاقی ٹیم یا وزیراعظم سے ہی مذاکرات کرنے چاہیے اور اگر معاملات حل نہیں ہوئے تو حکومت کی کسی بھی ایکٹویٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.