بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب

Published 24 Mar, 2022 11:35am
By

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا، آئندہ بھی کریں گے، بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کبھی کی ہے نہ اس پر یقین رکھتے ہیں، بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں، پراپیگنڈہ کرنے والوں کا ایجنڈا سیاسی انار کی پھیلانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مخالفین الزام برائے الزام لگاتے جائیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گےاور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.