Aaj News

پی ٹی آئی کے منحرف ایم این ایز کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ناراض اراکین قومی ...
Published 19 Mar, 2022 03:29pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ نوٹس کا جواب دیں یا پارٹی رکنیت چھوڑ دیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ انہوں نے شو کاز نوٹس کو ان لوگوں کے لیے مہلت قرار دیا ہے جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ "کوئی مجبور نہیں ہے، چھوڑنا ہے تو پارٹی چھوڑ کر استعفیٰ دیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ہارس ٹریڈنگ ایک ناجائز عمل ہے۔

فیصل جاوید نے خبردار کیا کہ پیسے کے عوض ووٹ بیچنے والے اپنا ضمیر بیچ کر اپنی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کر رہے ہیں۔

no confidence motion

ShowCause Notice

PTI MNA

Govt