Aaj News

"میں نوجوان ہوں تو تھوڑا جذباتی ہوں"

بلاول بھٹو کا نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنی ناپسند عادت سے متعلق بتایا ہے۔
Updated 17 Mar, 2022 03:18pm

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان دنوں خبروں کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کی بھی زینت بنے ہوئے ہیں۔

اسی دوران انسٹاگرام پر نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے اپنی ناپسند عادت سے متعلق بتایا۔

تاہم انٹرویو میں میزبان نے بلاول سے ان کی ناپسند عادت سے متعلق سوال کیا جس پر بلاول کا کہنا تھا کہ 'مجھے اپنی سب سے بری عادت یہ یی لگتی ہے کہ میں نوجوان ہوں تو تھوڑا جذباتی ہوں' ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاست کیلئے ضروری ہے کہ آپ جذبات اور سیاست کو علیحدہ علیحدہ رکھیں اور میرا خیال ہے کہ میں نے اب تک اس پر بہت کام بھی کیا ہے۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari

Pakistan Peoples Party