Aaj News

پاکستان میں بولڈ سین نہیں کیے جا سکتے، اداکارہ صبا قمر

صبا قمر نے کہا بہترین کی امید کر رہی ہوں اور خدا نے چاہا تو میں بالی ووڈ میں کام کروں گی۔
Published 12 Mar, 2022 10:20am

بھاتی میڈیا ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبول اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ مواد ماضی سے سے بہتر ہے لیکن یہاں بولڈ سین نہیں کیے جا سکتے کیونکہ پابندیاں عائد ہیں۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ (پی ٹی آئی) کو دیے گئے انٹرویو میں صبا قمر نے بھارتی فلموں اور ڈراموں کی بھی تعریفیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر ہمارے پاس کچھ پابندیاں ہیں جبکہ ہم بولڈ سین نہیں دکھاتے، ہم لائن کراس نہیں کرتے لیکن پھر بھی مسائل پر بات کرتے ہیں.

مزید کہا کہ ہم در پیش مسائل کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جن سے لوگ سیکھ رہے ہیں۔

صبا قمر نے بھارتی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بہترین کی امید کر رہی ہوں اور خدا نے چاہا تو میں بالی ووڈ میں کام کروں گی۔

saba qamar

Bollywood