Aaj News

ایلون مسک کی کونسی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے؟

اسپیس ایکس کے بانی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں اس لیے کچھ عرصے قبل ان کی کمپنی کو گاڑی کے بدلے بٹ کوائن کو ادائیگی کے طور پر قبول کرتے دیکھا چا چکا ہے۔
Published 10 Mar, 2022 05:06pm

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ روز کرپٹو کرنسی کے متعلق ٹوئٹ کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

عام طور پر ایلون مسک ڈوگ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کے متعلق سوشل میڈیا بلخصوص سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیمہ گوئیاں کرتے رہتے ہیں لیکن بٹ کوائن کے بانی کے حوالے سے اس ٹوئٹ نے صارفین کی توجہ مرکوز کرلی ہے۔

یہ بات واضح ہے کہ اسپیس ایکس کے بانی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں اس لیے کچھ عرصے قبل ان کی کمپنی کو گاڑی کے بدلے بٹ کوائن کو ادائیگی کے طور پر قبول کرتے دیکھا جا چکا ہے۔

ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایک تصویر شائع کی جس میں مختلف ٹیک کمپنیوں کے نام ترتیب وار لکھے تھے تاہم ان ناموں کے مختلف حصوں پر سرکل کرکے انہیں نمایاں کیا گیا جس کو ' ستوشی ناکاموتو' پڑھا جاسکتا ہے۔

کرپٹو کرنسی کی فہرست میں اؤل نمبر پر قائم رہنے والا بٹ کوائن مبینہ طور پر جاپانی شہری ستوشی ناکاموتو کی جانب سے لانچ کیا گیا تھا جس کا نام ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بھی شائع کیا ہے۔

مسک کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے امریکی تاجر اور کرپٹو تجزیہ کار مائیکل سیلر سمیت صارفین بھی منفرد تبصرے دینے لگ گئے ہیں اور اس ٹوئٹ کو فی الوقت 5 لاکھ سے زائد لائکس اور 71 ہزار ری ٹوئٹس موصول ہوچکی ہیں۔

Twitter

bitcoin

Elon Musk