ہم نے پی ایس ایل7 کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا، بابر اعظم

Published 21 Feb, 2022 12:35pm
By

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے پی ایس ایل7 کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن سے باہر ہونے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے پی ایس ایل 7 کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے، کھیل میں انشااللہ ہم مضبوطی سے واپس آئیں گے۔

بابراعظم نے مزیدکہا کہ تمام مداحوں کی بے پناہ حمایت اور سپورٹ کیلئے بہت مشکور ہوں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.