الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کی خالی نشست پر انتخابات کا اعلان
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خالی نشست پر انتخابات کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست کا شیڈول جاری کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی، کاغذات نامزدگی 17 سے 19 فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 24 فروری تک کی جائے گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 3 فروری کو جاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
ECP
Islamabad
Election
senate
Faisal Wada
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.