Aaj News

پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کی کارکردگی،سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

ٹوئٹر پر صارفین نے میمز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مایوسی اور غصے کا اظہار کیا۔
Published 16 Feb, 2022 01:13pm

پاکستان سپر لیگ سیزن7 میں کراچی کنگز کی خراب کارکردگی سے صارفین خوش نہیں اور سوشل میڈیا پر کنگز کی اس کارکردگی پر میمز کی بھرمار ہے، ساتوں میچ ہارنے کے بعدٹیم باضابطہ طور پر ٹائٹل کی دوڑ سے باہرہوگئی۔

ٹوئٹر پر صارفین نے میمز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مایوسی اور غصے کا اظہار کیا۔

کراچی کنگز کی یہ کارکردگی دیکھ کر عوام بھی جذباتی ہوگئی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے فیروز خان کے ڈرامے ’اے مشت خاک‘ کا کلپ استعمال کرتے ہوئے اپنی کیفیات کا اظہار کیا۔

ایک اور صارف نے ہٹ نیٹفلکس سیریز اسکوئڈ گیم سے ایک شاٹ استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات کی عکس بندی کی۔

اس میم نے تو ہمیں کھل کر ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے بالی ووڈ فلم تھری ایڈیٹس کے سب سے مزاحیہ منظر سے اس صورتحال کو مشابہت دی۔

ایک صارف نے انور مقصود اور معین اختر کے شو ’لوز ٹاک‘ کا کلپ پوسٹ کیا۔

کراچی کنگز پیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے صرف ایک رن سے شکست کے بعد پی ایس ایل 7 سے باہر ہوگئی۔

PSL

karachi

Islamabad

Pakistan Super League