ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا، فواد چوہدری

Published 10 Feb, 2022 10:50am
By

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے، ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں 15فیصد مزیداضافہ کیا گیا،ملک کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے،ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنارہے ہیں،تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر کئے جارہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.