کوئٹہ میں موٹر سائیکل بم دھماکا ، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

Published 07 Feb, 2022 12:48pm
By

کوئٹہ میں سریاب مل کالونی کے قریب موٹرسائیکل بم دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ میں سریاب مل کالونی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں گشت پر مامور2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دیسی ساختہ اور ریمورٹ کنٹرول تھاجو سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے موٹرسائیکل میں نصب کرکے وہاں کھڑی کی گئی تھی۔

پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

quetta

Blast

Moter Cycle