چین میں 90 فیصد لوگوں کو کووڈ ویکسین لگادی گئی

Published 16 Jan, 2022 01:49pm
By

بیجنگ: چین میں 90 فیصد لوگوں کو کورونا سے بچاوّ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ہی چنگوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 1 ارب 22 کروڑ لوگوں نے اپنی ویکسینیشن مکمل کرلی ہے۔

انہوں نے عوام سے جلد از جلد بوسٹر شاٹس لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماسک پہنتے رہیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور کمرے کے اندر وینٹیلیشن کو مضبوط کریں تاکہ COVID-19 انفیکشن کو روکا جا سکے۔

کمیشن کے مطابق جمعہ تک ملک بھر میں تقریباً 2.93 بلین COVID-19 ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.