معیشت ترقی کررہی ہے اور روزگار کے موقع پیدا ہورہے ہیں، وزیراعظم

Published 08 Jan, 2022 10:43am
By

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع کی شرح میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت ترقی کررہی ہے اور روزگار کے موقع پیدا ہورہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ رواں سال کے پہلے 9ماہ میں کورونا چیلنج کے باوجود رجسٹرڈ کاروبار کا منافع 59فیصدریکارڈ کیا گیا۔

وزیراعظم نےمزید کہا کہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری معیشت ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کررہی ہے، امیدہےکہ کاروباری حضرات اپنے ملازمین کو بھی نفع میں شراکت دار بنائیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.