نویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 95.13 فیصد

Published 07 Jan, 2022 05:35pm
By

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کے مطابق طلبہ رول نمبر8583 پر ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج معلوم کرسکتےہیں۔

رواں سال 1 لاکھ 53 ہزار 417 طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔

ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو کے مطابق سائنس گروپمیں 157255 طلباء وطالبات رجسٹرڈ ہوئے جبکہ امتحانات میں غیرحاضر طلباء کی تعداد 3838 رہی۔

سائنس گروپ کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 95.13 فیصد رہا جبکہ تمام پرچوں میں طلباء وطالبات کی تعداد 6118 رہی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.