'وہ کوئی بات کرتے ہیں تو پاکستان میں طوفان مچ جاتا ہے'
By
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بات کرتے ہیں تو پاکستان میں طوفان مچ جاتا ہے۔
لاہور میں یوتھ کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا پولیس ریفارمز اور عدالتوں کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر قانون بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سزا اور جزا کا نظام لا کر ملک کو محفوظ ملک بنانا ہے، لیکن اگر انصاف نہیں کریں گے تو اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔ جس پوزیشن میں ہم آج ہیں ستر سالوں کی ناکامیوں سے یہاں پہنچے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہمیں تین سال ہوئے ہیں وقت درکار ہو گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.