عالمی امن کے فروغ کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں،آرمی چیف

Published 24 Oct, 2021 12:24pm
By

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے 76 ویں عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ ہمارے جوانوں نے ہر آزماش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔ ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں۔

سر براہ پاک فوج نے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہماری قربانیاں عالمی امن کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.