مستونگ : سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9 مبینہ دہشتگرد ہلاک

Published 23 Oct, 2021 09:08am
By

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور دو گولے شامل ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.