12ربیع الاول: سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Published 11 Oct, 2021 03:44pm
By

کراچی سمیت سندھ بھر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 12 ربیع الاول مورخہ 19 اکتوبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پابندی رینجرز کی درخواست پر عائد کی گئی ہے جبکہ بچے، بزرگ، خواتین اور صحافی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

karachi

Moter Cycle

Notification

Ban

12 Rabiul Awwal