پنڈورا پیپرز کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے لیگل ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا

Published 04 Oct, 2021 09:00am
By

اسلام آباد:پنڈورا پیپرزکے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے لیگل ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا، عمران خان آج پنڈورا پیپرز پر پارٹی قیادت سے مشاورت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنڈورا پیپرزکے معاملے پرلیگل ٹیم کوٹاسک سونپ دیاگیا۔

لیگل ٹیم کا پنڈورا پیپرزسے متعلق رپورٹ مرتب کرنے کیلئے اہم اجلاس وزارت قانون وانصاف میں ہوگا،جس میں وفاقی وزرا ءفواد چوہدری ،فروغ نسیم اورشہزاد اکبر سرجوڑ کربیٹھیں گے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید بھی پنڈورا پیپرزمیں شامل افراد کیخلاف تحقیقات کیلئے قانونی رائے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پنڈورا پیپرز پر پارٹی قیادت سے مشاورت بھی کریں گے جبکہ مشاورتی عمل میں پنڈورا پیپرز کے معاملے سے متعلقہ تمام پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.