روس کی طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے شرط عائد
By
ماسکو:روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے شرط عائد کردی۔
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ افغان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور طالبان حکومت کی معاونت صرف اسی صورت میں کریں گے جب حکومت سازی میں تمام دھڑوں کو شامل کیا جائے گا۔
طالبان کی جانب سے پاکستان، چین، ترکی، ایران، قطر اور روس کو نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.