پاکستان، تاجکستان کا افغان صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

Published 25 Aug, 2021 11:24pm
By

تاجکستان نے مربوط سوچ کےلئے افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پاکستان کے رابطے کے اقدام کو سراہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت تاجکستان کے دورے پر ہیں جہاں ان کی ملاقات دوشنبے میں تاجک وزیر خارجہ سراج الدین مہریدِن سے ہوئی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں جامع سیاسی حل کی حمایت کےلئے پاکستان کی پالیسی سے متعلق اپنے تاجک ہم منصب کو آگاہ کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغان قیادت کو قابل عمل حل ڈھونڈنا ہوگا۔وزیر خارجہ نے مشترکہ ذمہ داروں کے طور پر مسلسل عالمی کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج دوشبنے میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے بھی ملاقات کی اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.