لاہور کے علاقے فیروزوالا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

Published 08 Aug, 2021 10:31am
By

لاہور کے علاقے فیروزوالا میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے کارروائی کرتےہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز والا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی،کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، دہشتگردوں میں احسان اللہ،نعمت اللہ اور عبدالسلام شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس ،بارودی مواد اور اسلحہ برآمدکیا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.