سینیٹر مولاناتنویرالحق تھانوی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Published 03 Aug, 2021 02:14pm
By

کراچی :سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے پیپلز پارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مولانا تنویر الحق تھانوی ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے،وہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں بھی رہ چکے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.