معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان کورونا کا شکار ہوگئیں

Published 24 Jul, 2021 11:09pm
By

معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان بھی کورونا کا شکار ہوگئیں ۔ اس حوالے سے تصدیق انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کی ہے اور اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر انہوں نے لوگوں سے اپیل بھی کی کہ وہ اپنے تحفظ کیلئے گھروں پر رہیں ۔ انہوں نے لوگوں کو مزید زور دیا کہ وہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں کیونکہ اسکی علامتیں ناقابل برداشت ہیں اور یہ جنگل کی طرح تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر انہوں نے لوگوں سے اپیل بھی کی کہ وہ ان کو اپنے دعاوں میں یاد رکھیں ۔

ان کے اکاونٹ پر مداح زرنش کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کررہےہیں ۔ مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کی امید کا اظہار بھی کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.