اوکاڑہ اور نواب شاہ میں 2 ٹریفک حادثات، 7افراد جاں بحق، 26زخمی

Published 20 Jul, 2021 10:06am
By

اوکاڑہ اور نواب شاہ میں 2ٹریفک حادثات کےدوران 7 افراد جاں بحق اور 26زخمی ہوگئے۔

اوکاڑہ میں الجہاد چیک پوسٹ کےقریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر بس موٹر سائیکل سوار پر الٹ گئی ، حادثے میں موٹرسائیکل سوارسمیت4 افرادجاں بحق اور 21زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں ، حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا ۔

ادھر نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر 2کاروں میں تصادم ہوگیا،جس کے نتیجے میں 3افرادجان کی بازی ہار گئے اور 5افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ،جاں بحق افرادکاتعلق روہڑی اورسکھرسےہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

traffic

Moter Cycle

NawabShah

Car

passenger bus

Okara